ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں بندر، جنگلی بلیوں کا شکار کرکے کھانے والے 5افراد گرفتار

بھٹکل میں بندر، جنگلی بلیوں کا شکار کرکے کھانے والے 5افراد گرفتار

Sat, 21 Dec 2019 21:30:54    S.O. News Service

بھٹکل:21؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ میں مختلف مقامات پر ٹھکانہ ڈال کر پاس پڑوس کے جنگلات میں بندروں، جنگلی بلیوں وغیرہ کا شکار کرتے ہوئے اپنانوالہ بنانے والے 5افراد کو بھٹکل فاریسٹ افسران نے سنیچر کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار شدگان کی شناخت شیموگہ ضلع ساگر تعلقہ کے گڑی کٹے ہونیسر کے مکین راگھویندر رامنا بھوی وڈر(32)، مرینا رامپا بھوی وڈر(47)، وینکٹیش منی ایپا بھوی وڈر(47)، ناگیندر پیدپا بھوی وڈر(18)، چنپا بھوی وڈر(32)کے طورپر کی گئی ہے۔ انہیں عدالت میں پیش کیاگیا تو وہاں  4جنوری تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ ملزمان کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ بیلکے دیہات کی فاریسٹ زمین سروے نمبر 100پر غیر قانونی گھستے ہوئے 1جنگلی بلی  اور ایک بندر کا شکار کرکے اس کا گوشت جمع کرنے کی اطلاع پاتے ہی فاریسٹ افسران نے چھاپہ مارکر ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ بھٹکل اے سی ایف سدرشن کی رہنمائی میں آر ایف اؤ سویتا دیواڑیگا، شری کانت، ملیکارجن ، پرمود ، منجوناتھ وغیرہ کارروائی میں شامل تھے۔


Share: